ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس اور بی جے پی کو ریاست کی ترقی سے کچھ سروکار نہیں: کمارسوامی

کانگریس اور بی جے پی کو ریاست کی ترقی سے کچھ سروکار نہیں: کمارسوامی

Sun, 07 May 2017 02:12:53    S.O. News Service

بنگلورو:6/مئی(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کانگریس اور بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں پارٹیاں ریاستی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہیں۔ چکوڈی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کا یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے کہ حکومت نے چالیس ہزار کروڑ روپیوں تک کے آبپاشی پراجکٹوں کو مکمل کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو چاہئے کہ اب تک ان پراجکٹوں پر جو رقم صرف کی گئی ہے اس کی مکمل تفصیل عوام کے سامنے لائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر آبپاشی پراجکٹوں پر کام کی سست روی کا یہی سلسلہ باقی رہا تو آنے والے دنوں میں حکومت پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا اور جنتادل (ایس) اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ 


Share: